Home / اہم خبریں / عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مشن و ایجنڈہ ہے، کھیتوں سے منڈیوں تک رسائی دے رہے ہیں تاکہ عوام وعلاقہ خوشحال ہو روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔ ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مشن و ایجنڈہ ہے، کھیتوں سے منڈیوں تک رسائی دے رہے ہیں تاکہ عوام وعلاقہ خوشحال ہو روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔ ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) بنیادی سہولیات دہلیز پر باہم پہنچانا وعوام کا معیار زندگی بلند کرنا مشن و ایجنڈہ ہے کھیتوں سے منڈیوں تک رسائی دے رہے ہیں تاکہ عوام وعلاقہ خوشحال ہو روزگار کے مواقع فراہم ہوں سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں گزشتہ روز 6 اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرکے دل خوش ہوا لغاری گروپ ایک تحریک کا نام ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے مین انڈس ہائی وے اللہ آباد تا بستی محمد جمیل لنک روڈ کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی، ملک مختار نواز، سید محبوب شاہ، امان اللہ کھوسہ، ملک عبدالکریم ڈھول کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ذرائع مواصلات، بجلی، پانی، سڑکوں وٹف ٹائل کے جال پھیلا رہے ہیں اس مقصد کیلئے کھیتوں کو منڈیوں تک رسائی دے رہے ہیں تاکہ کسان و زمیندار معاشی طور پر خوشحال ہوں شہروں و قصبات و دہیات کو بھی یکساں ترقی حاصل ہو عوام کا معیار زندگی بلند کرنیکا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ اس موقع پر مرزا شہزاد ہمایوں مغل، ملک غلام یسین آرائیں، سید منیب شاہ بخاری، محمد عظیم بزدار، جام ہزارہ برڑہ، قاسم لنگرانہ بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے