تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسحاق ڈار غریب کے کبھی کام نہیں آئے لیکن رہائش گاہ غریبوں کے کام آئیگی، پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

اسحاق ڈار غریب کے کبھی کام نہیں آئے لیکن رہائش گاہ غریبوں کے کام آئیگی، پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے اختیارات کا صحیح استعمال کیا اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو غریبوں کے لیے پناہ گاہ بنانے کا فیصلہ خوش آئیند ہے، اسحاق ڈار عوام کے پیسے کا حساب نہیں دے سکے اور ہمیشہ اشتہاری رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے ملاقات اور بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی سابق وزیر اسحاق ڈار ملک سے احتساب کے ڈر سے فرار ہوگئے تھے پچھلی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی اسحاق ڈار انہی میں سے اپنی مثال آپ ہیں ملک کی معیشت کو وینٹیلیٹر پر ڈالنے میں اسحاق ڈار کا کردار مرکزی ہے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرضے لیکر ملک کو مقروض کیا اور جب احتساب کا عمل شروع ہوا تو سابق وزیر ملک سے فرار ہوگئے اسحاق ڈار غریب کے کبھی کام نہیں آئے لیکن ان کی رہائش گاہ اب غریبوں کے کام آئیگی پنجاب حکومت کے اس اقدام پہ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مزید پناہ گاہوں کے لیے بیت المال پاکستان و سندھ اپنا بنیادی کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے