راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) جوڈیشنل ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سعید احمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ٹیکنیکل انسپکشن پڑتال برائے ڈی سی آفس راجن پور کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی ریکوری کو ٹارگٹ کے مطابق پورا کیا جائے۔ بقایاجات نہیں ہونے چاہئیں۔ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے۔ لیز سکیم سٹیٹ لینڈ کے تحت جن کی مدت پوری ہو گئی ہو نوٹس دے کر خالی کروائیں۔ تمام ریونیو افسران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ میرٹ کے مطابق کام کریں۔ ریکوری پوزیشن مایوس کن ہے۔ ریکارڈ کو درست کریں۔ کوئی بھی کام پنڈنگ نہ رکھا جائے۔ ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا جائے۔ کوئی بھی کیس داخل دفتر نہیں ہونا چاہئے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہر کام وقت پر ہونا چاہئے۔ غفلت اور سستی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنی اسٹیٹ کے آپ خیر خواہ ہیں اور اسٹیٹ کا رقبہ اسٹیٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ محنت کریں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ تمام ریونیو افسران کو گورنمنٹ کے اثاثوں کا پتہ ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ تمام ریونیو افسران گورنمنٹ کی ریکوری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔ قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کروائیں۔
![]()