Home / اہم خبریں / پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) روحیل نذیر کی زیر قیادت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔ جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کردیا گیا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 3 تھی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمباوے کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث 5 میچوں کی 3 اننگز میں 131 رنز بناکر پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز اور محمد عباس آفریدی 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین باؤلر رہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے