تازہ ترین
Home / اہم خبریں / روجھان میں غنڈہ گردی نہ تھم سکی۔ ایک بار پھر دو قبائل کا آپس میں جھگڑا۔ 3 افراد زخمی

روجھان میں غنڈہ گردی نہ تھم سکی۔ ایک بار پھر دو قبائل کا آپس میں جھگڑا۔ 3 افراد زخمی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) روجھان میں غنڈہ گردی نہ تھم سکی۔ ایک بار پھر دو قبائل کا آپس میں جھگڑا۔ سیلاتانی برادری نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر گہلانی برادری پر دھاوا بول دیا۔ ڈنڈوں لاٹھیوں اینٹوں کے آزادنہ استعمال سے گہلانی برادری کی تین افراد زخمی۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گہلانی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئے روز جھگڑے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان۔ گزشتہ روز بھی دو قبائل میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دونوں قبائل کے دس افراد زخمی ہوئے تھے۔ گہلانی برادری نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے انصاف کی اپیل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے