تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مدارس جمیعت طلباء اسلام کی جانب سے طلباء کے درمیان اظہار یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریری مقابلہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص تقریب کے مہمان خصوصی تھے

مدارس جمیعت طلباء اسلام کی جانب سے طلباء کے درمیان اظہار یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریری مقابلہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص تقریب کے مہمان خصوصی تھے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مدارس جمیعت طلباء اسلام کی طرف سے مدارس کے طلباء کے درمیاں اظہار یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریری مقابلہ رکھا گیا جس میں اسکول کے طلباء نے بھی شرکت کی، مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے بچے قوم کے سرمایہ ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے مدرسہ کے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں سید عطااللہ شاہ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سید عطااللہ شاہ بخاری نے اس پروگرام میں شرکت کر کے مدارس کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاءاللہ‎ جلد مدارس کے طلباء کو کھیل کے میدان میں بھی لیکر آئیں گے اور مدرسہ کے طلباء اور اسکول کے طلباء مل جل کر تقریری مقابلے بھی کریں گے اور کھیل کے مقابلے بھی کریں گے اس موقع پر دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے