میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چودھری محمد اشرف آرائیں کی اہلیہ طویل علالت کے بعد حرکت کلب بند ہو جائے کے باعث انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ درگاہ قاضی صاحب قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس حاجی نور احمد بھرگڑی کے صاحبزادے ڈاکٹر عدنان بھرگڑی، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، العباس شوگر مل کے گروپ ڈائریکٹر غلام محمد سومرو، گھوٹکی شوگر مل کے جنرل منیجر حیدر بخش رستمانی، ڈی ایس پی شجاع آباد عتیق الرحمن آرائیں، ڈی ایس پی عنایت علی ذرداری، ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں، وائیس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، پپلز پارٹی جیالے کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں، حق پرست کونسلر راؤ ضیاء القاسمی، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، سیٹھ حاجی توفیق الیاس خان قائم خانی، میر عنایت المعروف میر گڈو ٹالپور، کے جی ایم شوشل فورم کے آفتاب جاوید آرائیں، مرتضی خاصخيلی، رانا عدنان صالح، چیئرمین عابد حسین خان قائمخانی کے صاحبزادے معئیز قائم خانی، انوار خان قائمخانی، عابد شیر خاصخيلی، اسلم دل رحیم کاچھیلو، نزیر آرائیں، رانا سلیم راجپوت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
![]()