تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائینگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ اسماعیل خان رحمت اللہ خان مروت

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائینگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ اسماعیل خان رحمت اللہ خان مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منائیں گے، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ اسماعیل خان رحمت اللہ خان مروت کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سپروائزر اور سیکرٹریز کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اے ڈی بلدیات رحمت اللہ خان نے کہا کہ ملک بھر کی طرح 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جلسے اور مظاہروں کا انعقاد کرے گا، اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ڈیرہ کی جانب سے ضلع بھر میں اجتماعات و مظاہرے منعقد کرکے کشمیری بھائیوں کے تحریک آزادی جدوجہد کی مکمل حمایت اور تائید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حق اقلیت میں ہوتا ہے جب باطل قوتوں سے ٹکرتا ہے تو اسے تہہ تیغ کرکے رکھ دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سرفروش اور بہادر تحریک آزادی کے ذریعے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ت ایمانی کے جذبے سے ہندو بنیئے اور نریندر مودی جیسے درندہ صفت کے گھناﺅنے اور ظلم و بربریت پر مبنی فیصلوں اور اقدامات کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آزادی کی تحریک کو فعال بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے ہیں جس کے ثمرات فی الفور حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، نماز فجر میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کیلئے فاتحہ و قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ہمارا قومی دن ہے جس دن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جاتی ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی اس قومی دن کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں نماز فجر کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی، اس موقع پر شرکاء نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقہ سے منائیں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے