Home / اہم خبریں / قاسم نواز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لساں نواب مانسہرہ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا

قاسم نواز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لساں نواب مانسہرہ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ تناول قاسم نواز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لساں نواب کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں موہاڑ اور لساں نواب کی ٹیم میں زبردست مقابلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تناول پنگوڑی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا قاسم نواز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں لساں نواب اور موہاڑ کی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا اور زبردست مقابلے کے بعد لساں نواب کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ایم پی اے نعیم سخی تنولی او سابق ممبر ضلع کونسل سیٹھ عظیم مسکین تنولی تھے۔ اسکے علاوہ سابق بلدیاتی ممبران ملک آمان تنولی، محمد شفیع تنولی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین نے فاتح ٹیم کو مبارک باد اور رنر ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹورنامنٹ آرگنائزر کمیٹی کو ایک یادگار ٹورنامنٹ آرگنائز کروانے پر مبارک باد پیش کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے