کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کورنگی پولیس کی کاروائی پولیس کے جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ الفلاع پولیس پارٹی نے دوران اسنیپ چیکنگ بلیو لاٸٹ لگی ہوئی کار کو روکا اور کار میں سوار جعلی پولیس سب انسپکٹر کی وردی میں ملبوس ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم بنام ہارون عالم ولد منصور عالم کے زیر استعمال سامان برآمد بلیو کیپ لیویز بیج، کیمل پی کیپ لیویز بیج، آفیسر سٹک جس پر پنجاب پولیس کا لوگو لگا ہوا ہے، منسوخ شدہ پولیس قومی رضا کار کارڈ، ایک لاہنسنس یافتہ 9 ایم ایم پسٹل معہ دو میگزین و 22 راؤنڈز، ایک کالے رنگ کا ہولیسٹر، ملزم کے زیر استعمال کار نمبر بی ایل پی-570 جس پر بلیو لائٹ لگی ہوئی ہے، نقدی رقم 12000 ہزار روپے۔ کیمل کلر لونگ شوز۔ ملزم کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()