کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز حلقے پی ایس 97 کے علاقے چکرا گوٹھ اور کرسچن ٹاؤن میں واقع سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے سرکاری اسکولوں کی اندرونی و بیرونی خراب صورتحال اور گندگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کا ناقص انفراسٹرکچر سے تعلیمی نظام برباد ہوگیا ہے تمام سرکاری اسکول صوبائی حکومت کی عدم توجہی سے بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں اسکولوں میں گندگی و غلاظت اور ناکارہ انفراسٹرکچر سے طلباء کو مشکالات کا سامنا ہے حلقے میں موجود اسکولوں میں اساتذہ غیر حاضر ہیں اساتذہ اپنا معیار برقرار رکھیں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے طلباء کے لیے اسکولوں میں باتھ روم کی سہولیات بھی موجود نہیں ہے سندھ کے ناقص تعلیمی نظام کی وجوہات کی بناء پر عوام آئیندہ موجودہ صوبائی حکومت پر اعتماد نہیں کرسکتے ڈسٹرکٹ، یو سی کو کروڑوں روپے کی فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں مگر فنڈز کا استعمال بے ایمانی سے کیا جاتا ہے راجہ اظہر نے اسکولوں پر لگے سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں پر اعتراز کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی بلڈنگ پر سیاسی جماعت کا جھنڈا لگانا سوالیہ نشان ہے تعلیمی درسگاہوں کو سیاسی نا بنایا جائے رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ شہر کے تمام اسکولوں کا آڈٹ کروائیں سرکاری اسکولوں کا ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم غیر مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہے مینجمنٹ سب صحیح ہے کہہ کر غلط بیانی سے کام لیتے ہیں صوبائی وزاتوں کی بار بار تبدیلیوں نے تعلیم کا نظام درہم برہم کردیا ہے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے طلباء کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دینگے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
![]()