Home / اہم خبریں / فروری کے وسط میں مزید بارشوں اور شہر میں سردی کا دورانیہ بڑھنے کی پیش گوئی

فروری کے وسط میں مزید بارشوں اور شہر میں سردی کا دورانیہ بڑھنے کی پیش گوئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ دو روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں شہر میں ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے ماہ فروری کا مہینہ ٹھنڈا گزرنے کے ساتھ ساتھ فروری کے وسط میں مزید بارشوں اور شہر میں سردی کا دورانیہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے