ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے میدانی علاقوں میں 50 سال بعد موضع شماری خیبر پختونخوا میں یکم فروری سے شروع ہوگی جو کہ 29 فروری تک جاری رہے گی، مالاکنڈ ڈویژن سمیت حالیہ برف باری والے علاقوں میں یکم مارچ سے موضع شماری 31 مارچ تک ہوگی ملک میں زرعی معیشت کو ترقی دینے اور دیہات میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے قومی پروگرام کی تیاری کے لئے موضع شماری شروع کی جا رہی ہے، موضع شماری میں اہم فصلوں، قابل کاشت رقبہ، آبادی والے رقبے، آبپاشی کے ذرائع، دستیاب معدنی ذخائر، قدرتی آفات، پینے کے پانی، بجلی، گیس صحت، صفائی، انٹرنیٹ وغیرہ سے متعلق معلومات اکھٹی کی جائیگی، خیبر پختونخوا میں پٹواری، ریونیو اتھارٹی، زرعی دفاتر، سماجی سہولیات، فراہم کرنے والے محکموں اور عوامی نمائندوں سے معلومات جمع کی جائیگی ملک میں آخری بار موضع شماری 1971 میں کی گئی تھی، خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع اور قبائلی اضلاع میں یکم فروری سے شروع ہونے والی موضع شماری کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پہلے مرحلے میں صوبے کے میدانی علاقوں میں موضع شماری کی جائیگی اور دوسرے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں موضع شماری کی جائیگی۔
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے میدانی علاقوں میں 50 سال بعد موضع شماری خیبر پختونخوا میں یکم فروری سے شروع ہوگی