تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، دودھ فروش کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر ناقص وغیر معیاری اشیاء کا استعمال کرکے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر آسانی سے شہر کے مختلف دکانوں، ہوٹلوں اور گھروں میں فروخت کردیتے ہیں، مذکورہ مضر صحت اور ناقص دودھ کے استعمال سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے ناقص وغیر معیاری مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے گوالوں کو کبھی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے دودھ فروش اور گوالے دیدہ دلیری کے ساتھ ڈیرہ اور اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت دودھ فروخت کرکے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں، شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں اور گوالوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے