تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ کا رہاشی 3 بچوں کا باپ اغوا، اغوا کاروں کا 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ، ورثاء کا احتجاج، پولیس مغوی کی بازیابی کی لئے سرگرم

میہڑ کا رہاشی 3 بچوں کا باپ اغوا، اغوا کاروں کا 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ، ورثاء کا احتجاج، پولیس مغوی کی بازیابی کی لئے سرگرم

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ تین بچوں کا باپ گاؤں بٹ سرائی کا رہائشی نوجوان شاہنواز عرف مدثر علی ولد منظور علی بٹ 15 روز قبل اپنے بہن سے ملنے کیلئے لاڑکانہ جا رہا تھا تو مبینہ طور پر راستے سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا گھر نہ پہچنے پر ورثاء نے رشتے داروں سے معلوم کیا مگر مدثر کہیں نہیں ملا، تین روز کے بعد فون پر ورثاء کو کال آئی اور کہا مدثر کو انہوں نے اغوا کیا ہے اور 25 لاکھ تاوان دیا جائے ورنہ نوجوان کی نعش ملے گی جبکہ نوجوان باپ ماں بھائی بہنوں نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کیا، ریٹائرڈ ٹیچر منظور بٹ نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کسی سے کوئی دشمنی نہی ہم غریب مسکین ہیں اتنے پیسے کہاں سے لائیں جبکہ نوجوان کی بازیابی کیلئے گھر میں مسلسل قرآن پاک کا ورد جاری ہے جبکہ میہڑ تھانے میں اغوا کی درخواست نامعلوم افراد کے خلاف درج کروا دی ہے جس کے بعد پولیس نے مغوی نوجوان کا نمبر ٹریس کرایا ہے جس کی لوکیشن کشمور ضلع سے مل رہی ہے جس بنیاد پر پولیس اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے اس وقت تک نوجوان کی بازیابی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے