تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حصول علم کا اصل مقصد ملک و ملت اور قوم کی خدمت ہونا چاہئے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی

حصول علم کا اصل مقصد ملک و ملت اور قوم کی خدمت ہونا چاہئے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حصول علم کا اصل مقصد ملک و ملت اور قوم کی خدمت ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے علم کا مقصد صرف معاش کی بہتری ظاہر کی جارہی ہے، جو علم کے ساتھ مذاق ہے، جن لوگوں کا مقصد علم فلاح ہو اللہ تعالی ان کے معاش کو بھی بہتر کرتے ہیں، نوجوان نسل دین و دنیا کی تفریق کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بیت السلام ٹرسٹ ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹیلکٹ اسکول کورنگی میں بین الصوبائی چوتھے بیت السلام اولمپیاڈ 2020ء کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب خصوصی کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ترک وزارت مذہبی امور کے ادارے دیانت وقفی کے صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی احسان اچک، بیت السلام کے سربراہ مولانا عبدالستار، مولانا ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی، وزیر زویری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چوتھے بیت السلام اولمپیاڈ 2020ء کے 16 سے 23 جنوری تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 120 اسکول و مدارس کے تقریبا 2 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات اور میڈل وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ اکیڈمک اور اسپورٹس مقابلوں کے 350 پوزیشن ہولڈر طلبہ اپنے ٹیچرز اور والدین اور عمائدین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اولمپیاڈ اکیڈمک مقابلے عربی، اردو اور انگریزی میں تقاریر اور مضمون نویسی اسپیلنگ بی، بیت بازی اور روبوٹیکس پر مشتمل تھے۔ جب کہ اسپورٹس مقابلے فٹ بال، باسکٹ بال، والی بال، پینٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، رسہ کشی، فلیٹ ریس، ریلے ریس پر مشتمل تھے۔ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ امت اس وقت گروہوں، جماعتوں اور نظریات میں تقسیم ہے۔ امت کو اس وقت وحدت کی ضرورت ہے اور کوئی ادارہ وحدت امت کے لئے کام کر رہا ہوں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ آج کے نونہال ہمارا مستقبل ہے اور امت کا بوجھ انہی نے اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام تعلیمی اداروں میں ایک تصور سامنے آرہا ہے کہ تعلیم صرف پیسہ کمانے کے لئے ہے۔ اس بیماری نے تعلیم کو برائے مفاد بنا دیا ہے اور نوجوان نسل اپنی تمام صلاحیتوں کو اسی پر لگا رہی ہے۔ مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ تعلیم کا مقصد خدمت ہونا چاہئے اور جو لوگ یہ مقصد بناتے ہیں اللہ ان کی معاش کو بھی بہتر بناتاہے۔ نیت اور عمل ٹھیک ہو تو ہم اللہ تعالیٰ ہمارے کام کو عبادت بنادیں گے۔ انہوں نے بیت السلام ٹرسٹ کو دینی اور عصری تعلیمی اداروں کے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پرمبارک باد دی اور کہا کہ بیت السلام ٹرسٹ اب صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ تحریک بن گیا ہے۔ بیت السلام ٹرسٹ کے سربراہ مولانا عبدالستار نے کہا کہ یہ بچے ہمارا کل ہے، ان کی تربیت، تعلیم اور کردار سازی کا بہتر ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ ترک وزارت مذہبی امور کے ادارے دیانت وقفی کے صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی احسان اچک نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مظلوم انسانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، مظاموں کی خدمت کے لئے ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بیت السلام کی فلاحی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے پروگرام کو انسانوں کی خدمت کے وسیلہ کے طور پر دیکھنا چاہئے۔ بیت السلام اولمپیاڈ 2020ء کے عزیر زویری نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے ترک اسکولوں کے بچے بھی بیت السلام اولمپیاڈ مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے