مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ چورہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 1 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصرکے 2 سہولت کار اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت 12 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ چورہ علی اکبر خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 1 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 2 سہولت کار اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 5 کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، 2 عدد پستول اور مختلف ساخت کے متعدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران 30 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 120 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا، جس میں 8 افراد کو زیر دفعہ سی آر پی سی 151/107، 4 افراد کو زیر دفعہ 55/110 سی آر پی سی کے تحت گرفتار کیا۔
![]()