Home / اہم خبریں / راجن پور میں جام پور کے نواح میں ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی موجودگی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کا اسپرے

راجن پور میں جام پور کے نواح میں ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی موجودگی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کا اسپرے

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی موجودگی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کا علی الصبح جام پور کے نواح میں ٹڈی دل کے حملہ سے نقصانات سے بچاؤ کےلئے سپرے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے متعلقہ علاقوں میں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کیے گئے ٹڈی دل سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت دیں کہ ضلع بھر میں ٹڈی دل کے جھنڈ کی موجودگی کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع موثر کاروائیاں یقینی بنائے، محکمہ زراعت اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں ٹڈی دل کے ضلع بھر سے مکمل خاتمے اور انخلاء تک آپریشن جاری رکھیں گی۔ زرعی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ ٹڈی دل کا ہر طرح سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ سے تعاون کے لیے کسان و کاشتکار بھی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔ ٹڈی دل پر سپرے آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع راجن پور اقرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے