بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، حساس اداروں اور پاک فوج کی مشترکہ کاروائی سے بنوں کے علاقہ بکاخیل میں خود کش موٹر سائیکل برآمد، موٹر سائیکل میں 5.6 کلو بارودی مواد نصب تھا، بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا، دہشت گردوں کا ٹارگٹ جانی خیل بنوں تھا، بنوں میں آج عوامی نیشنل پارٹی کا لویہ جرگہ بھی منعقد ہونا ہے، حساس اداروں نے خود کش حملہ کی انفارمیشن/ تھریٹ الرٹ ایک ہفتہ پہلے جاری کی تھی، کل گزشتہ رات مشترکہ ٹیموں نے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
![]()