Home / Home / این بی پی سجاس انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ 6 جنوری سے ٹی ایم سی گراونڈ میں کھیلا جائے گا

این بی پی سجاس انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ 6 جنوری سے ٹی ایم سی گراونڈ میں کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی سجاس انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ 6 جنوری سے ٹی ایم سی گراونڈ میں کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مختلف میڈیا ہاؤسز کی 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ایکسپریس گروپ، سچل ٹائمز، اے ار واۓ ڈیجیٹل اور سجاس بلوز شامل ہیں۔ گروپ بی میں نیو ٹی وی، سندھ ٹی وی، دنیا گروپ اور سجاس ریڈ شامل ہیں، 6 جنوری سے شروع ہونے والے این بی پی سجاس کپ کا افتتاحی میچ صبح 10 بجے ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ایکسپریس گروپ اور سچل ٹائمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 14 جنوری کو نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں شیڈول ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ویمنز کا شاندار آغاز زمبابوے کو 168 رنز سے شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے