Home / اہم خبریں / سانگھڑ جام نواز علی سٹی تھانے کی حدود 86 موڑ پر خوفناک حادثہ 1 خاتون جانبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور گرفتار

سانگھڑ جام نواز علی سٹی تھانے کی حدود 86 موڑ پر خوفناک حادثہ 1 خاتون جانبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور گرفتار

سانگھڑ / جام نواز علی بیرانی (رپورٹ: زاہد صوفی) جام نواز علی سٹی تھانے کی حدود 86 موڑ پر خوفناک حادثہ 1 خاتون جانبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جام نوازعلی سٹی کے رہائشی سولنگی برادری کے پرویز سولنگی 2 خواتین ممتاز سولنگی اور سائرہ سولنگی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ 86موڑ پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئے اور ٹرک گہری کھائی میں جاگرا اور جام نوازعلی سٹی کے رہائشی پرویز سولنگی، 20 سالہ خاتون ممتاز سولنگی اور 14 سالہ سائرہ سولنگی شدید زخمی ہوگئے اور انکی موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی فوری اطلاع ملنے پرایس ایچ او جام نوازعلی منور علی راجپر پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی پہنچایا مگر رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم لے جایا جارہا تھا کہ شدید زخمی 20 سالہ خاتون ممتاز سولنگی راستے میں ہی دم توڑ ہوگئی جبکہ دیگر 2 زخمیوں پرویز سولنگی اور سائرہ سولنگی کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا جام نوازعلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور عزیز پالاری کو گرفتار کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے