Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہونے کا انکشاف ملاوٹ شدہ دودھ سے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں

ٹنڈو آدم شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہونے کا انکشاف ملاوٹ شدہ دودھ سے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہونے کا انکشاف ملاوٹ شدہ دودھ سے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کا متعلقہ اداروں سے ملاوٹ خوروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم شہر کی ڈیری، ہوٹلوں پر فروخت ہونے والے دودھ میں پاؤڈر ملاوٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے شہریوں کے مطابق دودھ کو گرم کرنے سے دودھ میں ملائی جمنے کی بجائے سوکھے پاؤڈر کے پیس بن رہے ہیں اور بچے صحت مند ہونے کی بجائے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ٹنڈو آدم سٹی کے صدر عظیم گل بجورو نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کھانے پینے کی اشیاء بنا چیک بیلنس کے فروخت ہورہی ہیں ہوٹلوں پر کھانے، چائے، مٹھائی اور بیکرز آئٹم کی تیاری میں حفظان صحت کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہا ہے میڈیکل، جنرل اسٹوروں پر ایکسپائر ادویات، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی تیاد کردہ چاکلیٹ، بسکٹ اور دیگر آئٹم فروخت ہو رہے ہیں اور انتظامیہ زبانی دعوے کرتے دکھائی دے رہی ہے اور اب دودھ میں بھی بڑے پیمانے پر سوکھا پاؤڈر ملاوٹ کرکے فروخت کیا جارہا ہے جس کے سبب بچے پیٹ اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے اس سنگین مسائل پر فوری نوٹس لینے اور ملاوٹ خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے