کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دوسری آل پاکستان ویٹرنز ہاکی لیگ 4 جنوری سے اولمپئین اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں کھیلی جائے گی، ایونٹ کے تمام میچز ہفتے کے روز فلڈ لائیٹس میں کھیلے جائینگے، ہاکی لیگ میں 16 ٹیمیں شرکت کرینگی، ایونٹ میں تمام ٹیموں کو کٹس بھی فراہم کی جائیگی، ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سابق اولمپئنز، قومی و بین الاقوامی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں دیکھائی دینگے، دوسری آل پاکستان ویٹرنز ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، منصور احمد (گول کیپر)، طارق عزیز، احمد حسین، رحمت علی (فل بیک)، انیل ممتاز، مظہر محمد، محمد اویس خان، عاطف نور، منصور حیدر (ہاف بیکس)، رئیس احمد، ذوالفقار حسین (کپتان)، وصیف الرحمان، معین عالم، مقصود احمد، شاہد جعفری، عمران قریشی، عرفان بیگ اور شاہد عباس، کاشف احمد فاروقی (میڈیا کواڈنیٹر) فاروڈز میں شامل ہیں، ایونٹ میں اقبال میموریل کی ویٹریز ہاکی کلب اپنا پہلا میچ ہفتے کے روز 4 جنوری کو کھیلے گئی، ایونٹ کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
![]()