Home / اہم خبریں / سردی میں اضافہ کے بعد ٹنڈو آدم کے لنڈا بازار کی رونقیں مزید بڑھ گئیں

سردی میں اضافہ کے بعد ٹنڈو آدم کے لنڈا بازار کی رونقیں مزید بڑھ گئیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سردی میں اضافہ کے بعد ٹنڈو آدم کے لنڈا بازار کی رونقیں مزید بڑھ گئیں، ٹنڈو آدم میں گذشتہ ہفتہ شروع ہونے والی سرد ہوائیں بدستور اپنا رنگ دکھا رہی ہیں کوئٹہ سے آنیوالی یخ بستہ ہواؤں نے عوام کو گرم کپڑے پہننے اور گرم غذائیں کھانے، سوپ و کافی پینے پر مجبور کردیا ہے وہیں شہریوں نے لنڈے بازار کا بھی رخ کیا ہے غریب و متوسط عوام ہی نہیں لنڈے بازار میں بعض صاحبِ حیثیت افراد کو بھی گرم کپڑوں کی خریداری کرتے دیکھا گیا ہے لنڈے بازار سے خریداری کرنے والے ایک تاجر کا کہنا تھا کہ وہ یہ کپڑے میں جس میں کمبل، کوٹ اور سوئیٹر وغیرہ شامل تھےغریب لوگوں کو دینے کے لیے خرید رہا ہے جبکہ ایک شخص اپنے بکروں کو گرم سوئٹر پہنانے کے لیے خریداری کررہا تھا ٹنڈو آدم میں اگرچہ درجنوں مقامات پر بیرون ملک سے آئے ہوئے پرانے گرم کپڑوں کے ٹھیلے لگے ہوئے ہیں لیکن محمدی چوک، پھاٹک، پرانا نیشنل بینک اور دیگر مقامات لنڈے بازار کا خاص منظر پیش کررہے ہیں ان مقامات پر سستے، معیاری اور سرد موسم کا مقابلہ کرنے والے کپڑے فروخت ہورہے ہیں ان میں خواتین و بچوں کے ملبوسات بھی شامل ہیں ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ وہ اس سال بہت مایوس تھا کیونکہ اس نے پرانے کپڑوں کی بڑی خریداری کرلی تھی لیکن گاہک بازار کا رخ ہی نہیں کررہا تھا اب سردی کے اضافے کے بعد کپڑے فروخت ہو رہے ہیں اور اسے خوب نفع مل رہا ہے ایک دکاندار نے کہا کہ ٹنڈو آدم ہی نہیں اب تو بیرون شہر سے بھی خریدار آرہے ہیں اس بازار سے غریب سے غریب آدمی اپنی ضرورت اور پسند کی خریداری کرتا ہے اور امیر آدمی بھی اچھے کوٹ، مفلر اور سوئٹرز لے جاتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا مہینہ زیادہ سرد رہے گا اور سردی مزید بڑھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے