تازہ ترین
Home / اہم خبریں / والدین 16 سے 20 دسمبر تک ہونے والی پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

والدین 16 سے 20 دسمبر تک ہونے والی پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا میں کامیابی صحت سے ہی ممکن ہے صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی میں قومی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے 16 سے 20 دسمبر تک ہونے والی پولیو مہم کے دوران اپنے پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کیا جارہا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انواالدین کھتری نے پولیو مہم کے انتظامات کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر راجیش اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے