Home / اہم خبریں / کراچی اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں اور ڈنڈے چل گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے زخمی ہونے والے چھ افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ دونوں فریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے، زخمی ہونے والے تمام افراد اس سے قبل بھی آپس میں لڑ چکے ہیں، جھگڑے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے