Home / اہم خبریں / لالہ موسیٰ کے رہائشی 15سالہ طالب علم کو پچاس لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کرنے والا سفاک درندہ گرفتار، مجرم اغواء اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا

لالہ موسیٰ کے رہائشی 15سالہ طالب علم کو پچاس لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کرنے والا سفاک درندہ گرفتار، مجرم اغواء اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) لالہ موسیٰ کے رہائشی 15سالہ طالب علم کو پچاس لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کرنے والا سفاک درندہ گرفتار، مجرم اغواء اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ، 8 سال سے بیرون ملک فرار خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک فرار خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عرصہ 8 سال قبل بیرون ملک سعودی عرب فرار ہونے والاخطرناک مجرم اشتہاری محمد فیاض ولد غلام علی سکنہ میانوال رانجھا ضلع منڈی بہاؤالدین کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا۔سفاک مجرم نے راتوں رات امیر بننے کے لئے 2011 میں اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ لالہ موسیٰ کے 15سالہ طالب علم محمد عثمان کو تاوان کیلئے اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا اور بعد ازاں نوجوان طالب علم کو اغواء کرکے منڈی بہاؤالدین لے گئے جہاں پر وحشی درندوں نے گھر والوں کی اکلوتی اولاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شاطر مجرمان قتل کے بعد بچے کے والد سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبے کرتے رہے۔ جو گجرات پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث تین مجرمان کو فوری گرفتار کرلیا تھا جبکہ وقوعہ کا مرکزی مجرم فیاض بیرون ملک سعودی عرب فرار ہوگیا۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پرمجرم اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروائے گئے۔ جو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ایس آئی یاسین بیگ معہ ملازمان شفیق الرحمن، صدف تنویراور نبیل عباس نے مجرم اشتہاری کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا۔ جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے