سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دینے ہونگے اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالنے کے بعد مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازہ سرکاری اوقات کار میں ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا اور سائلین کے مسائل کی سماعت کیلئے ہمہ وقت ایک ذمہ دار آفیسر موجود ہوگا تاکہ سائلین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے بار بار دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے افسران کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو مفاد ِ عامہ میں جلد مکمل کیا جائے گیا اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو چودھری محمد رشد، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، اے ڈی سی جنرل میاں رفیق احسن سمیت دیگر محکموں کے افسران نے ڈی سی کو محکمانہ بریفنگ دی۔
![]()