ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ کینٹ کی حدود دین پور میں درندہ صفت نوجوان کی پڑوسی چھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے اسے گرفتارکرلیا، ملزم کے خلاف بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ دین پور میں درندہ صفت نوجوان نے چھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شور شرابے پر نوجوان اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود نہیں تھا، شام کو جب گھر پہنچا تو اہل خانہ نے بتایا کہ میری چھ سالہ بیٹی قریبی دکان پر کھانے کی چیز لینے کے لئے گئی اور آدھا گھنٹے بعد روتی ہوئی آئی اور بتایا کہ ایک شخص نے مجھے پکڑ کر میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرلیا اور کامیاب کاروائی کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔
![]()