Home / اہم خبریں / ہم اپنے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 سالگرہ کی تقریب سے رہنماؤں کا خطاب

ہم اپنے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 سالگرہ کی تقریب سے رہنماؤں کا خطاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 سالگرہ کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی سٹی آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال، ایم این اے شمیم آرا پہنور، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، پی پی پی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، اطلاعات سیکریٹری سلام میمن، اسحاق ناریجو، نیاز پٹھان، یاسمین ڈیرو سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال، ایم این اے شمیم آرا پہنور، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، میر حسن دھونکائی اور سلام میمن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلنے والے پارٹی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری پر ہمیں فخر ہے اور ہم اپنے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے