کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کراچی کے علاقے اورنگی میں اسکول وین واقعے کا نوٹس لے لیا۔ بچوں کے جھلسنے پر افسوس کا اظہار۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی کو فوری طور پر زخمی بچوں کی عیادت کرنے کا حکم۔ سیکریٹری اسکولز کو واقعے کی فوری رپورٹ کی ہدایت۔ اسکول وین آگ لگنے کے واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز کو وینز کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی چیک کرنا چاہیے کسی بھی قیمت پر بچوں کا تحفظ لازمی بنائیں۔ صوبائی وزیر کی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایات۔
![]()