میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ووٹ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے ضمیر کے فیصلے سے دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میرپورخاص میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسکولوں میں عوام کی معلومات کیلئے لگائے گئے ڈسپلے سینٹروں میں ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی تعداد بہت کم آتی ہے جب تک یونین کونسلوں، ہائی اسکولوں اور کالجوں میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق سیمینار نہیں کرائے جائیں گے تب تک لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی نہیں ہوگی اور اس مہم کے بہتر نتائج حاصل نہیں ہوں گے اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود قریشی نے کہا کہ کوئی بھی ملک جب تک ترقی نہیں کرسکے گا تب تک وہاں کی عوام انتظامی نظام سے مطمئن نہ ہو الیکشن کمیشن انتظامی نظام کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے جو لوگ ووٹ نہیں دیتے ان کو حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنا کا کوئی بھی حق نہیں ہے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ہم اپنی پسند نہ پسند کو ظاہر کرسکتے ہیں اور کہا کہ ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اور متعلقہ ڈسپلے سینٹر کی جگہ جاننے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر8300 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی معلومات کیلئے مقررہ اسکولوں میں ڈسپلے سینٹر بنائے گئے ہیں جس کی مدد سے ووٹ کے اندراج اور چیک کرنے سمیت عارضی و مستقل ایڈریس پر ووٹ تبدیل کراسکتے ہیں الیکشن قانون کے مطابق جن علاقوں میں الیکشن کے دوران عورتوں کے ووٹ کا تناسب 10 فیصد سے کم ہوگا وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص روشن مستوئی نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کا اندراج ناممکن ہے نادرا کی جانب سے شاختی کارڈ کے اجراء کے طریقے کو بہت ہی آسان کردیا گیا ہے 18 سال کے ہر فرد کو شناختی کارڈ بنوانا چاہئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عمران احمد، میونسپل چیئرمین کامران شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، بانھ بیلی کے محمد بخش کپری، آرٹس فاؤنڈیشن کے شہزاد ملک اور دیگر نے بھی اظہارخیال کیا سیمینار کے بعد ایک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، این جی اوز اور اسکول کے بچوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()