Home / اہم خبریں / آل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سرکل میرپورخاص کی جانب سے حیسکو سرکل میرپورخاص میں ناروے کے خلاف قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سرکل میرپورخاص کی جانب سے حیسکو سرکل میرپورخاص میں ناروے کے خلاف قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سرکل میرپورخاص کے زیر اہتمام حیسکو سرکل میرپورخاص میں ناروے کے خلاف قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف صوبائی اسسٹنٹ وائس چئیرمین نیک محمد خلجی، زونل آرگنائزر احمد جعفر، زونل چئیرمین اللہ دتو لنڈ اور صاحب خان پٹھان کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ناروے کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں حیسکو کے محنت کشوں کی کثیر تعداد موجود تھی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیغام یونین کے صوبائی اسسٹنٹ وائس چئیرمین نیک محمد خلجی نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے دنیا کفر کو اگر امن سے رہنا ہے تو اس قسم کی حرکتوں کو روکنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے