راولپنڈی (بیورو رپورٹ) تھانہ مندرہ کے سامنے جی ٹی روڈ پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق 3 شدید زخمی، ایلیٹ فورس کی گاڑی علی الصبح ایک چھاپے کے بعد واپس تھانہ مندرہ آئی جہاں سے واپسی پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے تو انکی گاڑی جیسے ہی تھانہ مندرہ کے گیٹ سے باہر نکلی تو جی ٹی روڈ پر تیز رفتارٹرک نمبر ایچ این آر 2445 نے نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میں چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں سے اایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دے کر راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان احمد نواز کا تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے تھا۔
![]()