کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کو اولیاء کرام کے امن، بھائی چارگی، محبت کے فلسفے ناکام بنائینگے، مذہبی جنونیت انسانیت کا قتل اور کھلی دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی اور جنونیت کی انتہا ہے، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے کو گرفتار کرکے سخت سزا دیجائے، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت بڑی قیمت چکائی ہے، 70 ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے اور کھربوں روپے دہشتگردی کو ختم کرنے پر خرچ ہوئے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، مغرب میں اسلام مخالف بڑھتی ہوئی جنونیت کو آزادی اظہار کہنے والے خود انتہا پسندوں کے سہولت کار ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ پر او آئی سی آواز بلند کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، سی پیک منصوبہ راہداری پاکستان ہی نہیں خطے کی ترقی و خوشحالی سے جوڑا ہے، پاکستان کے عوام ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے یکجا ہیں، پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، حکومت بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں۔
![]()