مانسہرہ (بیورو رپورٹ) اپر کوہستان، ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان کی زیر نگرانی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز، سکیورٹی آفسران نے شرکت کی۔ ترجمان اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے، کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سایکل رائڈرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔ حالیہ ہربن لینڈ سلائڈنگ میں پولیس کی طرف سے عوام کی مدد کرنے پر متعلقہ افسران کو شاباش دیتے ہوے تمام کو ہدایات جاری کی کہ آئندہ بھی ایسے ناگہانی آفات و حادثات رونما ہونے پر عوام اور مسافروں کی بر وقت اور ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں قبضہ مافیا گروپ کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، سود خوروں کے خلاف پبلک کمپلین پر فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ شک کے نام پر قتل جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے مقامی علماء کے ساتھ مل کر خصوصی آگاہی مہم چلائیں عادی جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ۔ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی تمام اداروں کو قانونی امداد فراہم کیا جائے، لاؤڈ سپیکر استعمال کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔ کسی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے، ایس ایچ اوز تھانہ جات کی حدود میں موجود عادی منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اخلاقی جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی توانائیاں سرف کریں چائنیز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے چائنیز کیمپس اور ورکنگ سائڈز کی روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی چیک کی جائے اور سکیورٹی پر موجود اہلکاران کو سختی سے ہدایات دیں، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور بلا تفریق انصاف کی فراہمی کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں۔
![]()