Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ پولیس دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ پولیس دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ پولیس دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے لگی، حنیف ٹاﺅن گرڈ روڈ پر نالی کے تنازع پر ماموں بھانجے کو فائرنگ سے قتل کرنے میں ملوث سابق پولیس اہلکار فضل رحیم اور اس کا بیٹا ایلیٹ پولیس کانسٹیبل الیاس تین سال گزرنے کے باجود گرفتار نہ کیے جاسکے۔ لواحقین کا پریس کانفرنس کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے خلاف شدید احتجاج، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ گرڈ روڈ پر واقع حنیف ٹاﺅن کے رہائشی محمد فاروق نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سال 2016 کے دوران 30 مارچ کو ملزمان الیاس اور اس کے باپ فضل رحیم نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت میرے بھائی اسکول ٹیچر قیوم نواز بھانجے جنرل کونسلر فخر زمان کو فائرنگ کرکے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن واقعہ کے تین سال گزرنے کے باوجود انہیں گرفتارنہیں کیا گیا۔ دونوں باپ بیٹے کچھ عرصہ سرعام دنداناتے پھرتے رہے اور ہمارے خاندان کے افراد کو دھمکیاں دیتے رہے۔ دوران روپوشی انہوں نے انتہائی آسانی کے ساتھ پاسپورٹ دفتر ڈیرہ اسماعیل خان سے باپ فضل رحیم نے 07.12.16 جبکہ بیٹے نے 09.12.16 کو اپنے پاسپورٹ بنوائے جس پر وزیر داخلہ وضاحت کریں کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کے پاسپورٹ کس طرح جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کا کہنا تھا کہ ان دونوں ظالم باپ بیٹے نے ہمارے پورے خاندان کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا اور ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ہے۔ مقتول فخر زمان کے دو چھوٹے معصوم بچے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انصاف کے نام پر بننے والی حکومت میں بھی ہمیں انصاف نہیں ملا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی اور مجرموں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی خیبر پختونخوا سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر وہ تمام خاندان کے ساتھ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے