Home / اہم خبریں / رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس اور 8 کلوگرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار

رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس اور 8 کلوگرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس اور 8 کلوگرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر) منصور امان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ انسپکٹر جان محمد خان ایس ایچ او تھانہ رسالپور کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائی گی۔ پولیس نفری کے ہمراہ رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبری ایل او واۓ-6618 کو روکا گیا۔ موٹر کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 8 کلو افیون برآمد، ملزمان شہریار ولد تاج محمد اور ملزم کلیم اللہ ولد عماد ساکنان پشاور گرفتار۔ مقدمہ درج۔ ملزمان کو تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے