Home / اہم خبریں / سیالکوٹ ڈسکہ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، دو ملزمان سے 5 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد

سیالکوٹ ڈسکہ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، دو ملزمان سے 5 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈسکہ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، دو ملزمان سے 5 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر شاہد گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات علاقہ کے مختلف موضعات میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موضع مالومہے میں چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان صابر حسین اور عمر اپنے ڈیرہ پر شراب کشید کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان سے 5 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کرلی اور انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او تھانہ صدر شاہد گجر نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی ایس پی ڈسکہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے