Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی نے 70 کی دہائی میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا تھا، آج وہی لوگوں سے ان کی چھت چھیننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی قائد حزب اختلاف سندھ

پیپلز پارٹی نے 70 کی دہائی میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا تھا، آج وہی لوگوں سے ان کی چھت چھیننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی قائد حزب اختلاف سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ 70 کی دہائی میں روٹی کپڑا مکان کا نعرہ پیپلز پارٹی نے دیا تھا آج وہی لوگوں سے ان کی چھت چھیننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ میرے حلقے میں ایک کاروائی سپریم کورٹ کے آڈر کے تحت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی آڑ میں شہریوں سے انکا جائز حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل ڈی سی ایسٹ سے پوچھا یہ کاروائی آپ کر رہے ہیں؟ ڈی سی ایسٹ نے کہا انکے پاس گھروں کی لسٹ نہیں کون سے جائز ہیں کون سے ناجائز۔ ناصر شاہ نے بتایا کے یہ کام کے ڈی اے کر رہا ہے۔ میری اور انکی بات تہہ ہوئی کہ آج یہ آپریشن نہیں ہوگا کوگوں کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے۔ منظور کاکا سمیت کسی کے ساتھ کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے لوٹیروں پر ہاتھ ڈالنے والا کوئی نہیں ہے۔ یہ باتیں انہوں نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور سدرہ عمران بھی موجود تھے۔ فردوس نقوی نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ آٹھ سو سے زائد مکانت کا مسئلہ ہے۔ کسی نے سوچا ان لوگوں کے لئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ کسی نے افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرانے کا سوچا؟ میں نے آفر کی تھی مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرتے ہیں۔ وزیر اعلی آپ پاکستان ہاؤسنگ نہیں بننے دیتے۔ سرکلر ریلوے کا منصوبہ اسی لئے شروع نہیں ہو سکتا کیونکہ لوگوں کو متبادل رہائش سندھ حکومت نے فراہم نہیں کی۔ دس ماہ میں ایک لاکھ اسی ہزار شہریوں کو کاٹ چکے ہیں۔ پرائس لسٹ انکے وزیر نے چھاپی پھر کہتے ہیں وفاقی حکومت ذمہ دار ہے۔ سعید غنی اور بی ایم ڈبلیو دونوں نے مل کر وعدہ کیا تھا کے عہدے چھوڑ دیں گے اگر کسی کا گھر گرا تو، سعید غنی ناصر شاہ سے ملیں اور اس معاملے کو روکیں۔ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں لوگوں کو انکا جائز حق ملے۔ جن وزیروں نے جیبیں بھریں انکو کٹہرے میں لایا جائے۔ ہم نے کسی کو زنجیروں سے نہیں باندھا ہوا جس نے مال بنایا وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کیسے حکومت کرنی ہے جب تک اکثریت ہے حکومت کریں گے۔ سنا ہے کہ زرداری نے بھی وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ مل کر حکومت چلائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے