تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فالودہ بیچنے والے عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے- ایف آئی اے حرکت میں آگئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فالودہ بیچنے والے عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے- ایف آئی اے حرکت میں آگئی

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم کی موجودگی پر پولیس اور ایف آئی اے حرکت میں آ گئیں۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل کے رہائشی عبدالقادر کے بینک اکاونٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم موجود ہونے کے انکشاف کے بعد اس شخص کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ چالیس گز کے گھر میں رہائش پزیر غریب شہری عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے تو پتہ بھی نہیں کہ کب اس کا اکاؤنٹ کھلا اور اس میں رقم کہاں سے آئی۔ عبدالقادر کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد رقم کا اسے ایف آئی اے کے لیٹر کے ذریعے پتہ چلا اور پھر اُسے طلب بھی کیا گیا۔ عبدالقادر نے کہا کہ اسے جب اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا پتہ چلا تو اسے کسی قسم کی حیرانی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو اپنی ریڑھی لیکر فالودہ شربت فروخت کرنے کے لیے چلا گیا تاکہ دیہاڑی لگائی جا سکے۔

                                               

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے