تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بارش کے بعد سردی کا آغاز ہوگیا سردی کی شدت بڑھ گئی

بارش کے بعد سردی کا آغاز ہوگیا سردی کی شدت بڑھ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کا آغاز ہوگیا اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ شہریوں نے گرم ملبوسات پہنا شروع کر دیئے ہیں تاخیر سے آنے والی سردی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے لنڈے بازاروں کا رخ بھی کیا گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ علی الصبح تک وقفے وقفے تک جاری رہا جس سے بیشتر نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے اور گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی بارش کے بعد موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈرائی فروٹس کی دکانوں کا رخ کیا سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی شہریوں کی جانب سے چادروں، سویٹر اور گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ انیں پہننا بھی شروع کردیا ہے، بچوں کے لئے موسم گرما کا یونیفارم بھی تبدیل بھی کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

خیرپور کی کھجور کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے گریڈنگ، پیکنگ اور تحقیق پر توجہ ضروری ہے، اسماعیل راہو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سندھ جامشورو کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے