تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاڑکانہ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، 8 سالہ بچے پر کتوں کے جھنڈ نے حملہ کردیا کتے بچے کا چہرہ کھا گئے، سندھ حکومت جانوروں کے تحفظ میں انسانوں کا تحفظ بھول گئی

لاڑکانہ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، 8 سالہ بچے پر کتوں کے جھنڈ نے حملہ کردیا کتے بچے کا چہرہ کھا گئے، سندھ حکومت جانوروں کے تحفظ میں انسانوں کا تحفظ بھول گئی

لاڑکانہ (نوپ نیوز) لاڑکانہ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں سندھ حکومت اور انتظامیہ کے دعووں کی پول ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی ہے تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں 8 سالہ بچے پر کتوں کے جھنڈ نے حملہ کردیا اور بچے کے چہرے اور سر کو کتوں نے بیدردی کے کھایا بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور شہر بھر کے تمام ڈاکٹروں نے بچے کا طبی معائینہ کیا مگر اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹروں نے بھی بچے کی جان بچانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں المیہ ہے کہ سندھ بھر میں آوارہ کتے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو روزانہ اپنا شکار بنا رہے ہیں مگر اب تک سندھ حکومت نے کتا مار مہم پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے علمبردار انسانی حقوق کو مسلسل پامال کر رہے ہیں بچے کی ویڈیو اور تصاویر کو ہم اپنے قارئین کے لئے اشتراک نہیں کر سکتے ہیں۔ انسانیت بھی شرما رہی ہے وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت سندھ پر کہ بچے کتوں کا شکار بن رہے ہیں اور کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ سندھ کے لوگ کتوں اور مچھروں کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عید پر غریبوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی

زندگی میں سب سے زیادہ سکون انسانیت کی خدمت کرنے میں ہے: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے