تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے اپنی ہی بیٹی کے قاتل بیٹے کو قتل معاف کردیا

معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے اپنی ہی بیٹی کے قاتل بیٹے کو قتل معاف کردیا

ملتان (بیورو رپورٹ) معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کو قتل کرنے والے بیٹے کو معاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے ذریعے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سگے بھائی وسیم کو والدین نے معاف کردیا ہے۔ قندیل کے والدین نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ 16 جولائی 2016 کی صبح مظفر گڑھ میں اس کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ قتل کا مقدمہ قندیل کے والد کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ قتل میں اس کا اپنا بھائی وسیم ملوث ہے۔ جس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ اب بلآخر مقتولہ کے والدین نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو معاف کردیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے