Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز کے آغاز کے بعد آج ایبٹ آباد میں بھی 33 نیشل گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز کے آغاز کے بعد آج ایبٹ آباد میں بھی 33 نیشل گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز کے آغاز کے بعد منگل کے روز ایبٹ آباد میں بھی 33 نیشل گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے 33 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ اعلان اور فیتہ کاٹ کر افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے باعث 10 سال کے بعد نیشنل گیمز کا دوبارہ آغاز ہوا قومی سطح پر ہونے والی گیمز سے صوبے کا تاثر ملک اور ملک سے باہر جائے گا کہ اب اس صوبہ میں دہشتگردی نہیں ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد سیکورٹی اداروں اور پولیس کی قربانیوں کے بعد آج اس صوبے کا امن واپس آچکا ہے پشاور جو پھولوں کا شہر کہلاتا تھا آج دوبارہ لہرا رہا ہے اب صوبے میں کسی جگہ گیمز کر سکتے ہیں ماحول بننے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی سپورٹس مین ہیں انہوں نے کھیلوں میں بھر پور دلچسپی لی ایبٹ آباد میں کھیلوں کے لئے اکیڈمی قائم کرنے کے لئے آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں شامل کرینگے کیونکہ یہاں کا موسم کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بہت مفید ہے۔ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کنج گراؤنڈ کی آپ گریڈیشن کے لئے 25 لاکھ کے فنڈ اور فلڈ لائٹس اور بند کھوہ سے فوارہ چوک تک سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اسکولز کے شریک 60 بچوں بچیوں کے لئے ایک ایک ہزار کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان جنرل (ر) عارف حسن، صدر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن وسابق صوبائی وزیر عاقل شاہ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کے علاوہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل بھی موجود تھے، خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز کے کل 10 کھیلوں کے مقابلہ میں 5 ایبٹ آباد میں ہونگے ملک کے چاروں صوبوں اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے علاو ہ محکمہ واپڈا، پولیس، ائیر فورس، پاکستان آرمی، نیوی کی ٹیموں کے600 سو کھلاڑی اور آفیشلز جن کی 5 فی میل اور 5 میل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے کنج فٹبال گراؤنڈ میں افتتاح کے موقع پر خوبصورت مارچ کیا اس موقع پر ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ ایبٹ آباد نیشنل گیمز کے 5 کھیلوں کے مقابلوں میں جمناسٹک پی ٹی اسکول، جوڈو بلوچ سنٹر، رگبی کنج فٹبال گراؤنڈ، ویٹ لفٹنگ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون، تائیکوانڈو ایبٹ آباد بورڈ میں ہونگے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے حلف دیا گیا وہ کھیلوں کو پر امن اختتام پذیر کرنے میں کردار ادا کریں گے، ایبٹ آباد میں نیشنل گیمز کے 5 کھیلوں کے مقابلے 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل (ر) عارف حسن اور دیگر کو شیلڈز دی گئیں۔ 33 نیشنل گیمز کے افتتاح کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کا لج نمبر 1 ایبٹ آباد میں ویٹ لفٹنگ فی میل کی چار قسم کے مقابلے منعقد ہوئے جب کہ ایبٹ آباد بورڈ میں تائی کوانڈو کے مقابلے جاری ہیں جس میں چاروں صوبوں اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے علاو ہ محکمہ واپڈا، پولیس، ائیر فورس، پاکستان آرمی، نیوی کی کھلا ڑیوں نے حصہ لیا جس میں 49,55,59,64 کلو وزن اٹھا نے کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے