میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان ریلوے کے افسران پتھر دل بن انسانیت بھلا بیٹھے سانحہ تیزگام کے زخمی افراد کی عیادت تو نہ کی البتہ زخموں پر نمک پاشی ضرور کردی سانحہ کے شدید زخمی افراد کو انکوائری کے لئے میرپورخاص ریلوے اسٹیشن طلب کیا گیا زخموں سے چور افراد درد و تکلیف سے کراہتے رہے۔ سانحہ تیزگام ایکسپریس کی انکوائری کے لئے فیڈرل انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے واجد ضیاء میرپورخاص پہنچے تو المناک سانحے کا درد بھلا بیٹھے اور شدید زخمیوں کوسانحے کی تحقیقات کے سلسلے میرپورخاص ریلوے اسٹیشن طلب کیا گیا اور زخموں سے چور سانحے تیزگام کے متاثرہ افراد کے اہلخانہ انہیں ایمبولینسز میں ڈال کر ریلوے اسٹیشن لیکر پہنچے اور مریضوں کو اسٹریچر پر لیٹائے باری آنے کا انتظار کرتے رہے جبکہ زخموں سے چور افراد درد و تکلیف سے کراہتے رہے لیکن ریلوے کے سنگ دل افسران کو ان پررحم نا آیا معاملے پر زخمی افراد نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ آئی جی ریلوے خود چل کر زخمیوں کے پاس آتے یا اپنی ٹیم بھیجتے لیکن انہیں زخمیوں کو ریلوے اسٹیشن لانے کا کہا گیا جو درست عمل نہیں تھا زخمی افراد کو ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے اور وہ علاج بھی اپنے خرچے سے کروا رہے ہیں، وزیر ریلوے کا اعلان محض جمع خرچ تھا اور اب تحقیقات کے سلسلے انہیں مزید پریشان کیا گیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()