Home / اہم خبریں / نئے ٹیلنٹ کی پزیرائی سے قومی کھیل کی مقبولیت کا گراف بہتربنایا جاسکتا ہے، اسکول اور کالج کی ہاکی کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ اولمپین رانا مجاہد علی

نئے ٹیلنٹ کی پزیرائی سے قومی کھیل کی مقبولیت کا گراف بہتربنایا جاسکتا ہے، اسکول اور کالج کی ہاکی کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ اولمپین رانا مجاہد علی

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) نئے ٹیلنٹ کی پزیرائی سے قومی کھیل کی مقبولیت کا گراف بہتربنایا جاسکتا ہے، اسکول اور کالج کی ہاکی کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ہاکی دنیا کے مہنگے ترین اور ٹیکنیکل کھیلوں میں شمار ہوتی ہے، مہنگی ترین کٹ کی بدولت گول کیپنگ کا شعبہ کھلاڑیوں کی دلچسپی کا مرکز نہیں رہا، کھلاڑیوں کے معاشی مسائل اور دور حاضر کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سابق نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین رانا مجاہد علی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل و سابق نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن اولمپین رانا مجاہد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ نوجوان نسل میں قومی کھیل کی مقبولیت کا گراف بڑھانے کے لئے کلسٹر لیول ایونٹس کا انعقاد کرانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی کھوج اور پزیرائی کے لئے کلب، اسکول، کالج اور یونیورسٹی لیول پر ہاکی کو سپورٹ کرنا ہوگا جس سے سسٹم میں نوجوان ٹیلنٹ داخل ہو گا، انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے کھلاڑیوں کو ایونٹس کھیلنے کو ملیں گے تو انکا شوق بڑھے گا، فیصل آباد میں آل پاکستان انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک بہترین اقدام تھا جس کے لئے پرنسپل ڈی پی ایس فیصل آباد شاہد محمود نے ایک قابل تقلید اور بہترین تجربہ کیا جوکہ آئیندہ سالوں میں ٹیلنٹ ہنٹنگ کے شعبہ میں دور رس نتائج فراہم کرے گا، سابق عالمی چیمپین و پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہاکی دنیا کے مہنگے ترین اور ٹیکنیکل کھیلوں میں شمار ہوتی ہے، دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق کھیل کو اپنانے، کھیلنے اور اسکے لوازمات کو پورا کرنے کے لئے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے جس کے لئے سپورٹس مرچنڈائزنگ اور سپورٹس سپانسرشپ وقت کی اہم ضرورت ہیں، سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین رانا مجاہد علی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سپورٹس کے شعبہ کو ملٹی نیشنل کمپنیاں سپورٹ اور سپناسر کر رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے، اسکول، کالج اور کلب لیول کی ہاکی کو یکساں طور پر سپورٹ کرنے سے نوجوان ٹیلنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں جن علاقوں میں قومی کھیل کے حوالے سے زرخیزی نظر آتی ہے ان علاقوں سے کوچز کو بلوا کر انکو ریفریشر کورسز کرائے جائیں تاکہ انٹرنیشنل ہاکی پیٹرن کو اپنا جاسکے، سابق نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہاکی کے میدان میں ترقی کے لئے سپورٹس کے جدید تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا، انہوں نے اس امر کی نشاندہی بھی کی کہ ہاکی کے کھیل میں گول کیپنگ کٹس سب سے مہنگی ہوتی ہیں جس کی مارکٹ ویلیو دو لاکھ سے شروع ہوکر پانچ لاکھ تک روپے تک ہے جبکہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کٹ اس سے بھی مہنگی ہیں، مہنگے ترین کٹ کی بدولت کھلاڑیوں میں گول کیپر کے شعبہ کو اپنانے کا رجحان بہت کم ہے اور ہاکی میں گول کیپر کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جوکہ ٹیم کا اہم ترین رکن اور فتح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، کارپوریٹ سیکٹر کی توجہ اور سپورٹ سے اس فنانشل گیپ کو پورا کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قومی کھیل کو سپورٹس مرچنڈائزنگ اور سپانسر سپورٹ کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے