Home / اہم خبریں / سانحہ تیز گام میں میرپورخاص کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان، جو شہداء گھر کے خود کفیل تھے ان کا کوئی کمانے والا نہیں ان کے ورثاء کو ایک ایک ملازمت دینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

سانحہ تیز گام میں میرپورخاص کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان، جو شہداء گھر کے خود کفیل تھے ان کا کوئی کمانے والا نہیں ان کے ورثاء کو ایک ایک ملازمت دینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام ٹرین بہت ہی افسوس ناک اور نہ بھولنے والا واقعہ ہے یہاں میں شہداء کے ہر خاندان سے دکھ باٹنے آیا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبلیغی مرکز میرپورخاص میں سانحہ تیز گام ٹرین کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے حکومت سندھ کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ زخمیوں کو ڈھائی ڈھائی لاکھ اور معمولی زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد کے طور پر دیے جارہے ہیں اس کے علاوہ جو شہداء گھر کے خود کفیل تھے ان کا کوئی کمانے والا نہیں ہے انکی فہرست ڈپٹی کمشنر سے منگوائی گئی ہے ان کے ورثاء کو ایک ایک ملازمت سندھ حکومت کی جانب سے دی جائے گی لواحقین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کے کئی لوگ لاپتہ ہیں اور کئی سخت زخمی ہیں جن کو پنجاب کے ہسپتالوں میں کوئی بھی علاج کی سہولت نہیں مل رہی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بات کروں گا اس کے باوجود جن زخمیوں کے ورثاء پنجاب کے ہسپتالوں کے علاج سے مطمئن نہیں ہیں ان کے علاج و معالجے کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو کراچی کے ٹراما سینٹر اور سندھ کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج و معالجے کرانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے علاوہ 17 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے پنجاب حکومت سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کے فوری بعد میں نے کمشنر حیدرآباد کو متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کرکے علاج کی سہولتیں پہنچانے کی ہدایت کی کیونکہ بتایا گیا تھا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ حیدرآباد سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے اورکہا کہ سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو یہی ہدایت کی گئی تھی کہ تمام ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے کی سہولتیں پہنچائیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے میر منور تالپور اور ہری رام کشوری لال مجھ سے رابطہ میں تھے اور ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے رحیم یار خان گئے سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کرکے شہداء کی میتیں میرپورخاص لے آئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت سے سانحہ کی انکوائری کرنے کیلئے گذارش کروں گا وزیراعلیٰ سندھ نے تبلیغی مرکز میں شہداء کے لواحقین اور علماء کرام سے شہداء کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا بھی مانگی اس موقع پر صوبائی وزراء  ہری رام کشوری لال، نواب تیمور تالپور، ایم این اے میر منور تالپور، صوبائی مشیر مرتضی وہاب، اراکین سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، نور احمد بھرگڑی، کمشنر عبدالوحید شیخ، ڈی آئی جی پولیس ثاقب اسماعیل میمن، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن، تبلیغی مرکز کے علماء کرام اور شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے