کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملیر کے مختلف علاقوں جمعہ گوٹھ، گلشن احمد، گلشن ملیر، عظیم پورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے حکومت سندھ سے عظیم پورہ ملت ٹاؤن سے جمعہ گوٹھ نور دین گارڈن کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں گلشن احمد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حسین بھٹی، جمعہ گوٹھ ویلفیئر کے وڈیرہ شاہجہان، راو لطیف سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عظیم پورہ سے جمعہ گوٹھ ایک سو پینسٹھ فٹ روڈ کی تعمیر گیارہ برس گزرنے کے باوجود بھی ممکن نہیں ہوسکی مزکورہ سڑک سال دو ہزار آٹھ میں اس وقت کے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد نے منظور کروائی تھی وزیراعلی سندھ نے اسکی سمری کی منظوری بھی دیدی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس اہم سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مزکورہ سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکین پریشانی کا شکار ہیں سڑک ناپید ہونے سے اسکول جانے والے معصوم طلباء و طالبات کو بھی شدید مشکلات پیش آتی ہے ان علاقوں میں اسکولوں کی وینز، عام راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو ازیت اُٹھانی پڑتی ہے سڑک نہ ہونے سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عظیم پورہ ملت ٹاؤن سے جمعہ گوٹھ نور دین گارڈن سڑک کی تعمیر کے فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ علاقے کی عوام سکھ کا سانس کے سکے۔
![]()