میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے باوجود دیہی ہیلتھ سینٹرز پر اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نا ہوسکی میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 6 معصوم بچوں کو بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نا مل سکی ہیلتھ سینٹر انتظامیہ نے حیدرآباد منتقلی کی ہدایت کردی والدین پریشان۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی کے گاؤں سلیمان بروہی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے چھ کمسن بچوں پر پاگل کتا حملہ آور ہوگیا جس کے نتیجے میں بچے زخمی ہوگئے جنہیں منہ اور ہاتھ پر زخم آئے متاثرہ بچوں کو ورثا اپنی مدد آپ کے تحت گدھا گاڑی پر مقامی دیہی ہیلتھ سینٹر لیکر گئے تو عملے نے اینٹی ریبیز ویکسین نا ہونے کا جواز بناکر انہیں حیدرآباد لے جانے کی ہدایت کردی جس پر والد شدید پریشان دکھائی دیے اور بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نا ملنے کے باعث سگ زدگی کے شکار بچوں کو ریبیزر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد لیٹر بناکر والد کو تھمادیا جسے لیکر وہ روانہ ہوگئے۔
![]()